محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظرثانی کریں، شعیب اختر

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 23 اگست 2019
پیسر کی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں فارم گرین کیپس کے کام آسکتی ہے، سابق اسٹار۔ فوٹو: فائل

پیسر کی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں فارم گرین کیپس کے کام آسکتی ہے، سابق اسٹار۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے فاسٹ بولر محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مشورہ دیدیا۔

شعیب اختر نے کہا ہے کہ پیسر کی انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں فارم گرین کیپس کے کام آسکتی ہے، شعیب اختر نے مزیدکہاکہ انگلینڈ میں عامر کو بہتر انداز میں سنبھالا جا رہا ہے، وہاں ان پر کوئی دباؤ بھی نہیں ہوتا، البتہ پیسرکو اس قسم کی پرفارمنس پاکستان کی جانب سے بھی پیش کرنا چاہیے تھی۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسی پالیسی بنائے جس کے تحت کوئی نوجوان کرکٹر ازخود ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہ ہوسکے کیونکہ اسے اس مقام تک پہنچانے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری ہوچکی ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔