ٹانڈہ: بھارت سے ایک اور غبارہ نما ریڈیو الیکٹرونک ڈیوائس چھوڑی گئی

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 23 اگست 2019
سول ڈیفنس اور اسپشیل برانچ کی ٹیم نے ڈیوائس کو تلف کردیا۔ فوٹو: فائل

سول ڈیفنس اور اسپشیل برانچ کی ٹیم نے ڈیوائس کو تلف کردیا۔ فوٹو: فائل

ٹانڈہ: تیسرے روز بھی ٹانڈہ سے ریڈیو الیکٹرونک ڈیوائس ملی ہے جو غبارے کی مدد سے انڈیا کی طرف سے چھوڑی گئی جسے سول ڈیفنس اور اسپیشل برانچ کے عملے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

ٹانڈہ کے نواحی گاؤں ککیانوالہ کے سرحدی دیہات نجان متیانوالہ سے غبارہ نما ڈیوائس ملی ہے جو غبارے کی مدد سے چھوڑی جاتی ہے ان ریڈیو ڈیوائس کی مدد سے ایریا کا فاصلہ جہاں سے یہ چھوڑی جاتی ہے اور ہوا کی رفتار اور آبادی معلوم کی جاتی ہے۔

مقامی افراد نے ڈیوائس کی اطلاح فوری تھانہ ٹانڈہ پولیس کو دی اور متعلقہ ادارے فوری طور موقع پر پہنچ گئے سول ڈیفنس اور اسپشیل برانچ کی ٹیم نے ڈیوائس کو تلف کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔