رکن سندھ اسمبلی معظم علی ڈی سیٹ: پی ایس11 لاڑکانہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 23 اگست 2019
سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کی امیدوار ندا کھوڑو کی اپیل منظور کر کے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیاہے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کی امیدوار ندا کھوڑو کی اپیل منظور کر کے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیاہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے ممبر سندھ اسمبلی معظم علی کو ڈی سیٹ کرتے ہوئے پی ایس 11 لاڑکانہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے ممبر سندھ اسمبلی معظم علی کو ڈی سیٹ کر دیا اور حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو حلقے میں دوبارہ الیکشن کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا، جس میں سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کی امیدوار ندا کھوڑو کی اپیل منظور کر کے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔