روئی کے بھاؤ میں تیزی، 200 روپے اضافے سے 8350 روپے من ہو گیا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 23 اگست 2019
امریکا سے روئی درآمد نہ کرنے کے فیصلے سے پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں غیرمعمولی تیزی کا رجحان غالب ہوگیاہے۔ فوٹو : فائل

امریکا سے روئی درآمد نہ کرنے کے فیصلے سے پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں غیرمعمولی تیزی کا رجحان غالب ہوگیاہے۔ فوٹو : فائل

کراچی: فی من روئی کی قیمت 200روپے کے اضافے سے8ہزار350روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت سے سوتی دھاگے کی درآمدی سرگرمیوں کی معطلی اور چین کی جانب سے امریکا سے روئی درآمد نہ کرنے کے فیصلے سے پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں غیرمعمولی تیزی کا رجحان غالب ہوگیاہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 2 روزمیں فی من روئی کی قیمت 200روپے کے اضافے سے8ہزار350روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایاکہ گزشتہ کئی سال سے بھارت سے وسیع پیمانے پر سوتی دھاگے کی درآمد جاری تھی جو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔