باکسر عامر خان کا کشمیر جانے کیلیے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 23 اگست 2019
دورہ پاکستان کے دوران کشمیریوں کی آواز بنوں گا، عامر خان۔ فوٹو: فائل

دورہ پاکستان کے دوران کشمیریوں کی آواز بنوں گا، عامر خان۔ فوٹو: فائل

کراچی: باکسر عامر خان نے کشمیر جانے کیلیے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر جانے کیلیے چند روز میں پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے دوران کشمیریوں کی آواز بنیں گے اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا عملی مظاہرہ بھی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔