کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے، چینی سفیر

ویب ڈیسک  جمعـء 23 اگست 2019
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چینی سفیر یو جینگ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو فوٹو:فائل

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چینی سفیر یو جینگ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر گفتگو فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چین کے سفیر یو جینگ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان میں چین کے سفیر یو جینگ نے ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت خطے کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان اور چین کا موقف یکساں ہے، بھارت کو کسی طور پر خطے کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی کے قیام سے جاری منصوبوں میں تیزی لانے میں مدد ملے گی، سی پیک خطے کے مستقبل اورپاک چین دوستی کا مظہر ہے۔

چین کے سفیر یو جینگ نے کہا کہ پاکستان دیرینہ اور بے مثل دوست ہے، پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے، خطے میں ہر قسم کی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔