پاکستانی نوجوان نے بلند ترین یورپی چوٹی سر کرلی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

زبیر نذیر خان / ویب ڈیسک  جمعـء 23 اگست 2019
اسد علی میمن نے اپنی کامیابی کشمیر کے مظلوم عوام کے نام کردی فوٹوایکسپریس

اسد علی میمن نے اپنی کامیابی کشمیر کے مظلوم عوام کے نام کردی فوٹوایکسپریس

کراچی: پاکستانی نوجوان اسد علی میمن نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے یورپ کی سب سے بلند چوٹی سر کرلی۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسد علی میمن نے روس کے جنوب میں  برف سے ڈھکی 6 ہزار 642 میٹر بلند چوٹی ماونٹ البرس سر کرکے پاکستان کا جھنڈا لہرادیا۔ یہ چوٹی جارجیا کی سرحد کے قریب ایشیا اور یورپ کو ملانے والے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے، چوٹی کو پہلی مرتبہ 1829 میں  سرکیا گیا تھا۔

اسد علی میمن نے  چوٹی سر کرنے والے دیگرغیرملکی مہم جوؤں کے ساتھ مل کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی بلند کیے۔

اسد میمن کا کہنا ہے کہ چوٹی سر کرنے کے دوران انہیں خراب موسم کا سامنا رہا لیکن وہ اپنی کامیابی کے لیے بہت پر امید تھے،  کراچی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اسد علی میمن نے اپنی کامیابی کشمیر کے مظلوم عوام کے نام کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔