بھارت ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کروانے میں ناکام

ویب ڈیسک  جمعـء 23 اگست 2019
بھارت نے پاکستان کو ڈاوٴن گریڈ کروانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن اسے منہ کی کھانی پڑی۔ فوٹو:فائل

بھارت نے پاکستان کو ڈاوٴن گریڈ کروانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن اسے منہ کی کھانی پڑی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: منی لانڈرنگ کے خلاف کام کرنے والے عالمی ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کے خلاف بھارتی سازش ناکام ہوگئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان کو ایشیا پیسیفک گروپ میں ڈاوٴن گریڈ کروانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، لیکن بھرپور کوششوں کے باوجود بھارت ایشیا پیسیفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کروانے میں ناکام رہا اور پاکستان کے اقدامات سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

یہ پڑھیں: پاکستان کا ایشیا پیسیفک گروپ کے بھارتی سربراہ کو ہٹانے کا مطالبہ 

ادھر بھارتی میڈیا نے غلیظ پراپیگنڈا شروع کردیا کہ ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کو بلیک لسٹ کردیا ہے تاہم ترجمان وزارت خزانہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا پیسیفک گروپ کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا بلکہ صرف تجویز دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی رپورٹ منظور کرلی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی ایشیا پیسفک گروپ نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے حوالے سے پاکستان کی تیسری ایلیو ایشن رپورٹ منظور کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔