بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے، فرانسیسی صدر

ویب ڈیسک  جمعـء 23 اگست 2019
مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے جس بھارت پاکستان سے بھی مشاورت کرے، فرانس (فوٹو : فائل)

مسئلہ کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے جس بھارت پاکستان سے بھی مشاورت کرے، فرانس (فوٹو : فائل)

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مشاورت کرے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان پیرس کے تاریخی مقام پر دو بدو ملاقات ہوئی جس کے دوران میں فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیر اعظم کو اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

صدر ایمانویل نے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ معاملہ قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وادی میں کشمیریوں کو انسانی حقوق کی فراہمی اور آزادی اظہار رائے کے احترام کو کو یقینی بنانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مشاورت کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس پہنچ گیا

صدر ایمانویل میکرون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر واضح کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں پاکستان کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں اور اس حوالے سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھی چند روز میں بات کریں گے۔

واضح رہے کہ فرانس اور بھارت ’اسٹریٹیجک پارٹنر‘ بھی ہیں اور شاید اسی وجہ سے فرانس نے ابھی تک کشمیر کے حوالے سے کھل کر بیان جاری نہیں کیا تھا تاہم جی-7 کے اجلاس میں شرکت سے قبل مودی کی فرانس آمد پر صدر ایمانویل میکرون نے بند زبان کھول دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔