ڈالر کی قدر گرنے کے بعد سونے کی قیمت بھی گر گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 23 اگست 2019
دس گرام سونا 686 روپے کمی سے 74674 روپے کا ہوگیا ،آل سندھ صرافہ بازار۔ فوٹو: فائل

دس گرام سونا 686 روپے کمی سے 74674 روپے کا ہوگیا ،آل سندھ صرافہ بازار۔ فوٹو: فائل

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوکر 87 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 75 پیسے سستا ہوا اور 158 اعشاریہ 25 پیسے کم ہوکر 157 روپے 40  پیسے پر بند ہوا، اسی طرح عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت بغیر کسی ردوبدل کے 1496 ڈالر پر مستحکم رہی۔

ڈالر کی قیمت گھٹنے اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کا اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوکر 87 ہزار 100 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے گھٹ کر 74 ہزار 674 روپے تک پہنچ گئی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔