شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیش گوئی

میاں اصغر سلیمی  جمعـء 23 اگست 2019
شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے اور ان کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی، سامعہ آرزو، فوٹو: فائل

شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے اور ان کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی، سامعہ آرزو، فوٹو: فائل

 لاہور:  قومی کرکٹر حسن علی کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو نے سپنر شاداب خان کی 4 شادیوں کی پیش گوئی کردی۔

حسن علی کی بیوی سامعہ آرزو کا کہنا ہے کہ شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے اور ان کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی۔حسن علی کی شادی کےموقع پر دلہے کے دوست کی شادی سے متعلق ایک رسم ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا نکاح کے بعد خوشی میں رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دلہن سامعہ آرزو نے شاداب کو کرسی پر بیٹھا کر ہار توڑا، ہار جلد ٹوٹا اور چار حصوں میں بٹ گیا، رسم کے مطابق ہار جلد ٹوٹے تو شادی جلدی ہوتی ہے، جتنے حصوں میں تقسیم ہو تو دلہے کے دوست کی شادیاں بھی اتنی ہی ہوتی ہیں۔

ادھر شاداب خان کا کہنا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، جب اللہ کی رضا ہو گی ، والدین کی مرضی سے شادی کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔