- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
کشمیر میں بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنا دیں گے، صدر آزاد کشمیر
اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سن لو ہم کشمیر میں تمہارا اور بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادیں گے۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 370 پنڈت جواہر لعل نہرو اور شیخ عبدالله کے درمیان شیطانی معاہدہ تھا، ہندوستان نے کشمیریوں سے پوچھے بغیر کشمیر کے 2 ٹکڑے کر دیے، 8 لاکھ 80 ہزار بھارتی فوجیوں نے نہتے کشمیریوں پر حملہ کیا اور ان سے ان کا حق چھینا۔
مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی لہر کو دبانے کی کوشش کررہا ہے، مودی سرکار نے یک طرفہ اور انتہا پسندانہ اقدام اٹھایا، نہتے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، بھارتی فوج رات کو حملہ آور ہوکر نوجوانوں کو اٹھا کر لے جاتی ہے، اس ماحول میں بھی حریت رہنماؤں نے جرأت کا علم بلند کیا ہوا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دنیا میں کشمیریوں سے زیادہ کوئی بہادر قوم نہیں ہے، تاریخ کے ساتھ عہد ہے کہ بھارت کو اس اقدام کا جواب ملے گا، امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ سن لو کشمیر میں تمہارا اور بھارتی فوجیوں کا قبرستان بنادیں گے، ہم بھارت کے ساتھ حساب ضرور برابر کریں گے، جنگ کا آغاز ہندوستان نے کیا ہے اسے ختم ہم کریں گے۔
صدر آذاد کشمیر نے کہا کہ بھارت منظم طریقے سے مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، جو کشمیرمیں ہورہا ہے وہ بوسنیا میں نسل کشی سے کم ہے؟ آج دنیا کی آنکھوں کے سامنے پورا کشمیر گیس چیمبر بن چکا ہے لیکن اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کشمیریوں پر ہونے والے ظلم اور مقبوضہ وادی کی صورتحال پر خاموش ہے، عالمی برادری کا دہرا معیار ہے، عالمی میڈیا نے جرأت کے ساتھ حقائق دکھائے لیکن ان کی حکومتوں کے لب سلے ہوئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔