کراچی میں اگلے ہفتے کے آخر تک بارشوں کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 23 اگست 2019
اتوارکوشہر کا درجہ حرارت کئی ڈگری کم ہونے کے باعث 35.7 ریکارڈکیاگیا

اتوارکوشہر کا درجہ حرارت کئی ڈگری کم ہونے کے باعث 35.7 ریکارڈکیاگیا

 کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں اگلے ہفتے کے آخرتک بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مون سون کے چوتھے متوقع سسٹم سے قبل خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباو کےحوالے سے چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کا کہناہے کہ اس حوالے سے صورتحال ہفتے کی شام تک واضح ہوجائے گی،اور اسی وقت یہ بہتر طورپر بتایا جاسکے گا کہ مون سون کے اس سلسلے کا رخ کس جانب ہوگا۔

سردارسرفراز کے مطابق اگلے ہفتے کے آخرتک شہر میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں،تاہم سمندر کی نچلی سطح(لوکل ڈیولمپنٹ )کے تحت شہر کا مطلع ابرآلود اورکہیں کہیں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 32.5ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت26.5ڈگری ریکارڈ ہوا،دن کے وقت ہوامیں نمی کاتناسب 66فیصد جبکہ سمندر کی جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواوں کی رفتار25کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔