عوام رقم صرف بینک یا منی ایکسچینج سے ہی منتقل کریں، اسٹیٹ بینک

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 24 اگست 2019
صرف مجاز بينکوں اور ايکس چينج کمپنيوں کو ہی زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت ہے، اسٹیٹ بینک (فوٹو: فائل)

صرف مجاز بينکوں اور ايکس چينج کمپنيوں کو ہی زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت ہے، اسٹیٹ بینک (فوٹو: فائل)

 کراچی: اسٹيٹ بينک آف پاکستان نے عوام کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ سے محفوظ رکھنے کی مہم شروع کردی۔

اسٹیٹ بینک نے غير قانونی فارن ايکس چينج آپريٹرز کو خبردار کیا ہے کہ فارن کرنسی کی غير مجاز خريد و فروخت اور منتقلی غير قانونی ہے اس لیے صرف مجاز بينکوں اور ايکس چينج کمپنيوں کو ہی زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت ہے۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ غير قانونی زرمبادلہ کے کاروبار ميں ملوث افراد يا ادارے کے خلاف ہوگی اور غير قانونی کرنسی کے کاروبار اور حوالہ، ہنڈی آپريٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مرکزی بینک نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ صرف مجاز بينکوں اور ايکس چينج کمپنيوں کے ذريعے زرمبادلہ کی منتقلی کريں اور اپنی ٹرانزيکشن کی سسٹم جنريٹڈ آفيشل رسيد لينا حاصل کرنا نہ بھوليں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔