- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
کراچی میں مکھیوں و مچھروں کی بہتات، شہری پریشان

کراچی کے کئی ادارے ماتحت رکھنے والی سندھ حکومت کی جانب سے بھی شہر میں اسپرے مہم کے لیے کوئی حکمت عملی مرتب نہیں کی گئی۔ فوٹو: فائل
کراچی: کراچی میں بارشوں کے بعد حشرات الارض میں بے پناہ اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہوگیا جب کہ گلیوں،محلوں ، گھروں ،ریسٹورنٹ،ہوٹلزمیںمچھروں اورمکھیوں کی افزائش میں اضافہ ہوگیا۔
کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں گندگی و غلاظت کی وجہ سے شہر میں مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں بے پنا اضافہ ہوگیا،بارشوں کے بعد ماضی میں حکمت عملی مرتب کی جاتی تھی کہ گندگی و غلاظت کو صاف کیا جائے، ان مقامات پر چو نے کا چھڑکاؤ کیا جاتا تھاتاکہ حشرات الارض کی افزائش نہ ہو اور جر اثیم کش اسپر ے کیا جاتا تھا لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا۔
بارشوں کے بعد گندگی و غلاظت کو پڑے10دن سے زائد ہوگئے، صاف نہیں کی گئی جس کی وجہ سے مچھروں اور مکھیوں اس قدراضافہ ہوگیا ہے کہ گھروں ،محلوں ، دکانیں ، ہوٹلز غرض تمام ہی جگہ خاص طور پر مکھیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے جس کی وجہ سے موذی امراض پھوٹنے کا خد شہ ہے۔
شہر میں مختلف بیما ریاں پھو ٹ پڑی ہے ،بلدیہ عظمیٰ کر اچی اور سندھ حکومت کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کے حوالے سے اب تک کو ئی بڑے پیما نے پر کام شروع نہیں کیاجا سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلد یہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے جراثیم کش اسپرے کا کام شروع کیا گیا جس میں پا نچ گا ڑیاں ایک ضلع میں روانہ کی جا رہی ہیں جو کچھ دیر اسپرے کر کے وہا ں سے روانہ ہو جا تے ہیں نہ بڑے پیما نے پر ادویات ہیں اور نہ ہی ایندھن وافر مقدار میں موجود ہے۔
بلد یہ عظمیٰ کراچی کے افسران کا کہنا ہے کہ مالی بحران کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جراثیم کش اسپر ے مہم شروع نہیں کی جا سکی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مکھیوں نے زندگی اجیرن کر دی، ہر چیز پر ٹیکس دینے کے باوجود کوئی سہولت نہیں ہے، ہائی کورٹ ٹیکس کی رقم کا درست استعمال نہ ہونے کا نوٹس لے، حکومت کی جانب سے بھی اسپرے کے لیے کو ئی حکمت عملی مرتب نہیں کی گئی اور سندھ حکومت صرف بیانات کی حد تک کامو ں میں مصروف ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔