صفر کی خفت، 42 سال پرانے منفی ریکارڈ میں جوئے روٹ بھی شامل

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2019
آخری بار اس میدان پر1977 میں انگلش کپتان مائیک بیریئرلی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

آخری بار اس میدان پر1977 میں انگلش کپتان مائیک بیریئرلی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

لیڈز: تیسرے ٹیسٹ میں انگلش کپتان جوئے روٹ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔

مایوس کن پرفارمنس کی وجہ سے جوئے روٹ نے ہیڈنگلے میں 42 برس پرانا منفی ریکارڈ بھی برابر کردیا، وہ ہیڈنگلے  میں منعقدہ ایشز ٹیسٹ میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹنے والے چوتھے میزبان کپتان بنے، اس سے قبل آخری بار اس میدان پر1977 میں انگلش کپتان مائیک بیریئرلی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

ان سے قبل 1953 میں لیونارڈ ہوٹن اور1938 میں والٹر ہیمنڈ بھی اس شرمندگی سے دوچار ہوچکے، ہیزل ووڈ نے چھٹی بار جوئے روٹ کواپنا شکار بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔