روس نے سمندر میں تیرنے والا پہلا ایٹمی ری ایکٹر تیار کرلیا

اے پی پی  ہفتہ 24 اگست 2019
ایٹمی ری ایکٹر کو قطب شمالی سے سائبیریا کی جانب 5 ہزار کلومیٹر طویل سفر پر روانہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ایٹمی ری ایکٹر کو قطب شمالی سے سائبیریا کی جانب 5 ہزار کلومیٹر طویل سفر پر روانہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 ماسکو: روس نے سمندر میں تیرنے والا پہلا ایٹمی ری ایکٹر تیار کر لیا۔

روس نے ماحولیاتی ماہرین کی تنبیہ کے باوجود سمندر میں تیرنے والا پہلا ایٹمی ری ایکٹر تیار کرکے اسے قطب شمالی سے سائبیریا کی جانب 5 ہزار کلومیٹر طویل سفر پر روانہ کر دیا ہے۔

جوہری ایندھن کے ساتھ ایٹمی ری ایکٹر جمعے کو قطب شما لی کی بندر گاہ مرمانسک سے روانہ کیا گیا جو 6 ہفتوں میں 5 ہزار کلو میڑ کا فاصلہ طے کرکے سائبیریا کے علاقہ پیوک پہنچے گا اور وہاں ایک مقامی نیوکلیئر اور کوئلے کے بند پلانٹ کی جگہ لے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔