تمام وزارتوں میں نئی گاڑیاں خریدنے اور نئی بھرتیوں پر پابندی

ارشاد انصاری  ہفتہ 24 اگست 2019
ملازمتوں کی نئی اسامیوں پر پابندی عائد کردی، صرف موٹر سائیکل خریدے جاسکیں گے۔ فوٹو: فائل

ملازمتوں کی نئی اسامیوں پر پابندی عائد کردی، صرف موٹر سائیکل خریدے جاسکیں گے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں گاڑیوں کی خریداری، ملازمتوں کی نئی اسامیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

وفاقی حکومت نے مالی کفایت شعاری پالیسی کے تحت رواں مالی سال2019-20 کے دوران تمام وزارتوں اور ڈویژنوں میں گاڑیوں کی خریداری، ملازمتوں کی نئی اسامیوں پر پابندی عائد کردی ہے اور صرف موٹر سائیکل خریدے جاسکیں گے۔

وزارتوں و ڈویژنوں میں نئی گاڑیوں اور نئی اسامیوں کی ناگزیر ضروریات کا جائزہ لینے کیلیے ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ (اخراجات)کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔