مقتول ریحان کے اہلخانہ نے جے آئی ٹی کیلیے درخواست دیدی

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 24 اگست 2019
بہادرآباد میں 14 سالہ ریحان کو چور ہونے کا الزام لگا کر تشدد کر کے مارا گیا تھا
 فوٹو: فائل

بہادرآباد میں 14 سالہ ریحان کو چور ہونے کا الزام لگا کر تشدد کر کے مارا گیا تھا فوٹو: فائل

کراچی: بہادرآباد میں 14 سالہ ریحان کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کرنے سے متعلق مقتول کے اہل خانہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

مقتول ریحان کے اہلخانہ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پولیس تعاون نہیں کر رہی، کچھ معلوم نہیں کیا ہو رہا ہے، ریحان کو برہنہ کر کے جس طریقے سے مارا گیا اور وڈیو بنائی گئی وہ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا جائے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تشدد کی وڈیو بنا کر پھیلانا بھی سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے کو سائبر کرائم کے تحت بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔