ہزارہ اور فرید ایکسپریس کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 24 اگست 2019
دونوں ٹرینوں کو نجی شعبہ میں دینے کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے۔ (فوٹو: فائل)

دونوں ٹرینوں کو نجی شعبہ میں دینے کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے۔ (فوٹو: فائل)

راولپنڈٰی: ریلوے نے ہزارہ ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہزارہ ایکسپریس پہلے بھی نجی شعبہ میں تھی اس کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر اسے عید قربان کے دوران ریلوے کنٹرول میں لیاگیا تھا، ان دونوں ٹرینوں کو نجی شعبہ میں دینے کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے۔

اس بار ان دونوں ٹرینوں میں ریلوے ملازمین اور فوجی پاسوں کا کوٹہ بھی مختص کرایا جا رہا ہے، ستمبر میں دونوں ٹرینیں نجی شعبہ کے حوالے کر دی جائیں گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔