سولر انرجی کا فروغ: آلات کی پرانے قانون کے مطابق درآمد کی اجازت میں 31 اگست تک توسیع

ارشاد انصاری  ہفتہ 24 اگست 2019
یکم ستمبر سے نیا قانون لاگو ہو جائے گا، ڈائریکٹر جنرل و ترجمان محمد اشرف وزارت تجارت۔ فوٹو فائل

یکم ستمبر سے نیا قانون لاگو ہو جائے گا، ڈائریکٹر جنرل و ترجمان محمد اشرف وزارت تجارت۔ فوٹو فائل

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے ملک میں سولر انرجی کے فروغ کیلئے سولر پینل سمیت سولر انرجی میں استعمال ہونیوالے دریگر آلات و سامان کی پرانے قانون کے مطابق درآمد کرنے کی اجازت میں 31 اگست تک توسیع کردی۔

یکم ستمبر 2019 سے نئے قانون کے تحت صرف پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے منظور شدہ سولر پینل، انورٹر کنٹرولر، چارجر کنٹرولر سمیت سولر انرجی کیلیے استعمال ہونے والے دیگر آلات و سامان درآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔

اس بارے میں وزارت تجارت کے ڈائریکٹر جنرل و ترجمان محمد اشرف نے بتایا کہ یکم ستمبر سے نیا قانون لاگو ہو جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔