- وزیر صحت کا عوام کو عید تعطیلات پر کم سے کم گھروں سے نکلنے کا مشورہ
- عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں
- پنجاب: 20 سر اور ایک ’’پگ‘‘ کی جنگ
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن واپس مل گئی
- کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں غلافِ کعبہ کی زیارت، ویڈیو وائرل
- بھارت میں مسلم دشمنی کی نئی لہر، پنچایتوں کے ذریعے معاشی بائیکاٹ کے فیصلے
- کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی، قیمت میں 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ اضافہ
- چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع
- سعودی سفیر کی آپریشن سے علیحدہ ہونے والی جڑواں بچیوں سے ملاقات
- ٹریفک حادثات اور ڈکیتی پر مزاحمت میں 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی
- کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے،مثبت کیسز675 ہوگئے
- پنجاب سے 4 ماہ قبل اغوا کسان کراچی میں شدید زخمی حالت میں مل گیا
- بھارت میں مسلمان دکاندار کی انسان دوستی، ہندو ملازم کی آخری رسومات ادا کردیں
- ایف بی آر ملازمین کو بجٹ ڈیوٹی پر انعامات دینے کی انکوائری کا فیصلہ
- 1263 میگاواٹ کے تھرمل پلانٹ یونٹ1کا کامیاب ٹیسٹ رن
- سیاحوں کی وجہ سے اگوانا چھپکلیاں ذیابیطس میں مبتلا ہورہی ہیں!
- جہاز چلانے کے لیے مٹی سے ایندھن بنانے کا منصوبہ
- برطانیہ کا ایک جزیرہ جہاں ابھی تک ایک بھی کورونا کا کیس سامنے نہیں آیا
- نارتھ کراچی اور اطراف کے علاقوں میں رات گئے بارش
- وزیراعظم کی امریکا کے یوم آزادی پرعوام اورحکومت کو مبارکباد
سمندری کٹھہ، خیبر پختونخوا میں قدرتی نظاروں سے بھرپور نیا سیاحتی مقام

سیاح کشتیوں و پیراگلائنڈنگ کے ذریعے دلفریب قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں فوٹو: فائل
پشاور: گلیات میں قدرتی نظاروں اور پہاڑوں کے درمیان واقع سمندری کٹھہ تھوڑے ہی عرصے میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد چھٹیاں گزارنے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام گلیات کا رخ کرتی ہے، صوبائی حکومت نے سیاحوں کے لیے نئے سیاحتی مقامات کی تلاش شروع کررکھی ہے، ان ہی کوششوں کے نتیجے میں گلیات میں باڑہ گلی کے قریب سمندری کٹھہ کے مقام پر جھیل تلاش کی ہے جو بہت ہی کم عرصے میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
روزانہ بڑی تعداد میں سیاح یہاں آتے ہیں اور کشتیوں و پیراگلائنڈنگ کے ذریعے یہاں کے دلفریب قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ محکمہ سیاحت نے نئے سیاحتی مقام کو ترجیحی بنیادوں پر بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
گلیات ڈویلمپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید کے مطابق نئے سیاحتی مقامات کو کشتی رانی، سوئمنگ، واکنگ ٹریک کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، باڑہ گلی سے جھیل تک روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بھی اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔