اظہر علی نے پری کنڈیشننگ کیمپ جوائن کرلیا

ویب ڈیسک / محمد یوسف انجم  ہفتہ 24 اگست 2019
قومی کھلاڑیوں کا پری سیزن کیمپ 7 ستمبر تک جاری رہے گا فوٹو: فائل 

قومی کھلاڑیوں کا پری سیزن کیمپ 7 ستمبر تک جاری رہے گا فوٹو: فائل 

 لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی پری کنڈیشننگ کیمپ جوائن کرلیاہے جب کہ فاسٹ بولر محمد عباس بھی جلد رپورٹ کردیں گے۔

ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے موزوں دونوں کرکٹرز اظہر علی اور محمد عباس کاؤنٹی سیزن ادھورا چھوڑ کر پاکستان پہنچے ہیں۔ جمعےکو لیگ اسپنر شاداب خان نے رپورٹ کیاتھا، شادی کی تعطیلات کے بعد فاسٹ بولر حسن علی 26 اگست کولاہور پہنچیں گے۔

کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق کی نگرانی میں پہلے مرحلےمیں فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے پول اور جم ورک پر فوکس کیا گیا ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی ۔پری سیزن کیمپ سات ستمبر تک جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔