- مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری
- شیخ رشید کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا
- پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 فیصد اضافہ
- زمین سے 1450 نوری سال دور ویری ایبل ستاروں کی تصویر عکس بند
- کم وقت میں زیادہ سویٹر پہننے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- فوری طور پر خون روکنے والی پٹی
- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
پاکستان میں پرفارم کرنے سے کسی کا باپ نہیں روک سکتا، شلپا شندے

بطور فنکار پرفارمنس کرنا میرا حق بنتا ہےاور مجھے کوئی نہیں روک سکتا، اداکارہ شلپا فوٹوفائل
ممبئی: بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ اور بگ باس ونرشلپا شندے نے ہندو انتہا پسندوں کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پاکستان میں پرفارم کرنے سے کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔
بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے جب سے پاکستان میں پرفارمنس کی ہے اس وقت سے ہندو انتہا پسند تنظیمیں اور نفرت انگیز بھارتی میڈیا نے انہیں نشانے پر لیا ہوا ہے۔ یہاں تک کہ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی تنظیموں نے ان پرعارضی طور پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔ پاک بھارت کشیدگی کے حالیہ ماحول میں بالی ووڈ کا کوئی بھی فنکار میکا سنگھ کی حمایت میں آگے نہیں آیا۔ تاہم بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ شلپا شندے نے میکا سنگھ کی حمایت میں آواز اٹھاکرہندوانتہا پسندوں کو للکارا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی گلوکار میکا سنگھ پر پابندی
شلپا شندے نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں پرفارمنس پراپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرا ملک مجھے ویزا دے گا اور پاکستان میں میرا خیر مقدم کیا جائے گاتو میں پاکستان ضرور جاؤں گی اور بطور فنکارہ وہاں ضرور پرفارم کروں گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میکا سنگھ نے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھادیا
شلپا شندے نے کہابطور فنکار پرفارمنس کرنا میرا حق بنتا ہے اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ آپ ایک فنکار پر اس طرح پابندی نہیں لگاسکتے۔ مجھے روزی روٹی کمانے کے لیے کسی میڈیم کی ضرورت نہیں ہے۔ میں سڑک پر اسٹیج لگاکر پرفارم کرکے پیسے کماسکتی ہوں، مجھے کسی کا باپ پرفارم کرنے سے نہیں روک سکتا اور نہ ہی میں کسی سے ڈرتی ہوں۔ میکا پاجی کو زبردستی ٹارچر کرکےان سے معافی منگوائی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میکا سنگھ ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گئے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔