کرکٹر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2019
نکاح کی تقریب فیصل مسجد میں ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

نکاح کی تقریب فیصل مسجد میں ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: فاسٹ بولر حسن علی کے بعد آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی شدہ کلب میں شامل ہوگئے ہیں۔

عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ہوئی جس میں دلہا اور دلہن کے  اہل خانہ نے شرکت کی۔ نکاح کی اس سادہ تقریب میں عماد وسیم نے سفید کرتا شلوار پر کالی ویسٹ کوٹ پہن رکھی تھی جب کہ نکاح کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھا گیا تھا۔

عماد وسیم نے 26 اگست کو ہونے والی دعوت ولیمہ میں وزیراعظم عمران خان سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان اور دوست احباب کو بھی مدعو  کررکھاہے۔

عماد وسیم سے سے پہلے 20 اگست کو فاسٹ بولر حسن علی کا نکاح بھارتی لڑکی سامعیہ آرزو  سے ہوا تھا۔ عماد وسیم کی اہلیہ کی فیملی کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم وہ ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔