یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آئل اور چائے کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2019
قیمتوں میں اضافے کے لئے جاری نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔ فوٹو:فائل

قیمتوں میں اضافے کے لئے جاری نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری ہوگا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آئل اور چائے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک بھر کے تمام  یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آئل اور چائے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل کی قیمت فی لیٹر 10روپے، گھی فی کلو 15روپے اور چائے کی پتی 950 گرام 18 روپے مہنگی کردی گئی۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔