عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2019
مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے، بلاول بھٹوزرداری فوٹو: اسکریب گریب

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کردی ہے، بلاول بھٹوزرداری فوٹو: اسکریب گریب

گلگت بلتستان: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں کھلاڑی ہے جو ملک کے مستقبل سے کھیل رہا ہے۔

گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت پورا ملک غیر یقینی صورتحال سے گزر رہا ہے، نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر پر تاریخی حملہ کردیا ہےاس نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے جب کہ ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسےوقت  میں سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسلط کیا گیا ہے جسے  مسائل  کا اندازہ ہے اور نہ حل کرنے کی صلاحیت ہے، سلیکٹڈوزیراعظم نے حکومت کے پہلے ایک سال میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے جب کہ غربت اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنی ہر حکومت میں گلگت بلتستان پر توجہ دی، ذوالفقار علی بھٹو نے اس علاقے سے ایف سی آر کا خاتمہ کیا اور لوگوں کوسبسڈی  دی، گلگت بلتستان کے لوگوں نے جمہوریت کیلیے قربانیاں دیں ہیں، ملک کوجب بھی دفاع کی ضرورت پڑی گلگت بلتستان کے جوان سب سےآگے رہےہیں، آج بھی ملک کی سلامتی کیلیے جان دینے کو تیار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔