مچھ بلوچستان میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 اگست 2019
لاشوں اور زخمی افراد کو سول اسپتال مچھ منتقل کردیا گیا، ریسکیوذرائع (فوٹو: فائل)

لاشوں اور زخمی افراد کو سول اسپتال مچھ منتقل کردیا گیا، ریسکیوذرائع (فوٹو: فائل)

کوئٹہ: مچھ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مچھ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مچھ کے قریب ہونے والا حادثہ تیز رفتار وین کے الٹنے کے باعث پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور جاں بحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال مچھ منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔