شبیر اقبال نے جے سی ایس سی گالف ایونٹ جیت لیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 25 اگست 2019
احمد بیگ کا دوسرا نمبر، مطلوب احمد اور شاہد جاوید کی مشترکہ تیسری پوزیشن۔ فوٹو: فائل

احمد بیگ کا دوسرا نمبر، مطلوب احمد اور شاہد جاوید کی مشترکہ تیسری پوزیشن۔ فوٹو: فائل

کراچی: شبیراقبال نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کپ گالف چیمپئن اپنے نام کرلی۔

پاکستان گالف فیڈریشن کے تحت ڈی اے کلب کے  لش گرین گالف کورس پرجاری 50 لاکھ روپے انعامی رقم کی سہ روزہ چیمپئن شپ میں قومی نمبرون گالفر شبیر اقبال نے مسلسل تیسرے روزسقبت برقرار رکھی،انھوں نے 206 اسکور کے ساتھ واضح برتری لیکر پروفیشنل ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

کراچی سرکٹ کی تیسری چیمپئن شپ میں پی اے ایف کے احمد بیگ نے بہترین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی، ان کا اسکور 214 رہا، احمد بیگ نے گزشتہ دنوں اپنا پہلا پروفیشنل ایونٹ کھیلتے ہوئے سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ جیتنے کا اعزازحاصل کیا تھا۔

لاہورگیریژن کلب کے مطلوب احمد اور لاہورجیمخانہ کے شاہد جاوید نے 215 اسکور کے ساتھ مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن پر رہے، چیمپئن شپ میں امیچر ایونٹ بحریہ ٹاؤن کے غضنفر محمود فاتح بنے، انھوں نے 218 اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن پائی، ملک کے معروف گالفر پی اے ایف کے تیمور خان 211 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

چیمپئن شپ میں سینئرپروفیشنل اورامیچرزسمیت دیگرایونٹس کے بھی مقابلے ہوئے،قومی نمبرون ویمن گالفرعانیہ فاروق نے لیڈیزٹائٹل جیت لیا، دانیہ 79 کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں، تقریب تقسیم انعامات اتوار کو ڈی اے کلب میں منعقد ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔