- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
- پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا
- کسی کو پاکستان آنے پر اعتراض نہیں، بورڈ کی وضاحت
- چھ ماہ میں کاروں کی درآمدات 66فیصد، چاول برآمدات 10 فیصد کم
- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
- سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا
- ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے
- امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
متبادل ادویات کی رجسٹریشن کمپیوٹرائزڈ نظام پر منتقل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پہلی بار رجسٹریشن لسٹ متعلقہ کمپنیوں سے شیئر کی۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے متبادل ادویات کی رجسٹریشن کے لیے دائر درخواستوں کو مینوئل نظام سے کمپیوٹرائزڈ نظام پر منتقل کر دیا۔
ڈریپ نے 2014 سے اب تک متبادل ادویات کی رجسٹریشن کے لیے موصول ہونے والی21 ہزار867 درخواستوں کی عبوری لسٹ تیار کر لی، ڈریپ نے عبوری لسٹ کو ادویہ ساز کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے 15 ایام کے اندر ان سے رائے طلب کرلی ہے تاکہ لسٹ کو حتمی شکل دے کر اس کو آٹومیشن نظام پر ڈالا جاسکے۔
ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی ہیلتھ اینڈ او ٹی سی کو2014سے اب تک متبادل ادویات کی رجسٹریشن کے لیے مجموعی طور پر کل21867 درخواستیں موصول ہوئی ہے۔
متبادل دواؤں کی رجسٹریشن کیلیے ملک بھر میں قائم تمام ادویہ ساز کمپنیوں نے درخواستیں دائر کی ہے ، کمپنیوں نے جن متبادل ادویات کی رجسٹریشن کیلیے درخواستیں دی ہیں ان میں ٹیبلٹ، کیپسول، ڈراپ، ساشے، سیرپ، سافٹ جل،سوپ، آئل، کریم، لوشن، شیمپو، آئنمنٹ، جیل،لیکوئڈ، طاقت کی گولیاں،فیس واش، ماؤتھ واش، سپرے،سن بلاک،سن اسکرین، رنگ گورا کرنے والی کریم،پاؤڈر، ملک، ٹیوب، فیڈ اور دیگر ادویات شامل ہیں۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پہلی مرتبہ متبادل ادویات کی رجسٹریشن کیلیے موصول تمام درخواستوں کی عبوری لسٹ تیار کرتے ہوئے اسے متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ شیئر کرلیا ہے،ڈریپ نے متعلقہ کمپنیوں کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ وہ عبوری لسٹ پر 15روز کے اندر اپنی آرا ڈریپ ہیڈ آفس میں جمع کرائیں تاکہ ان کو مد نظر رکھتے ہوئے ادویات کی لسٹ کو حتمی شکل دی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔