امارات سے درآمد ٹائیگرز سے لاہور سفاری پارک انتظامیہ پریشان

آصف محمود  اتوار 25 اگست 2019
مہمان جوڑے کوپارک میں چھوڑنے کے بعد واپس پنجرے میں لانا مشکل ہوگیا فوٹو: ایکسپریس

مہمان جوڑے کوپارک میں چھوڑنے کے بعد واپس پنجرے میں لانا مشکل ہوگیا فوٹو: ایکسپریس

لاہور: یو اے ای سے درآمد شدہ ٹائیگرز نے ان دنوں لاہور سفاری پارک انتظامیہ کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔

سفاری پارک میں مہمان ٹائیگرز کے ایک جوڑے کو کئی دن پنجروں میں رکھنے کے بعد جب سفاری پارک میں چھوڑا گیا تو اب ا س جوڑے کو واپس پنجرے میں لانا مشکل ہوگیا اور انتظامیہ انھیں سفاری میں خوراک فراہم کر رہی ہے۔

رواں سال اپریل میں یو اے ای نے 18 شیروں اور ٹائیگرز کا تحفہ پاکستان کو دیا تھا ان میں ٹائیگر بھی شامل تھے جنکا ایک جوڑا لاہور سفاری زو کو دیا گیا تھا ، کورنٹائن پیریڈ مکمل ہونے کے بعد جب سفاری پارک انتظامیہ نے ٹائیگرز کے جوڑے کو کھلی سفاری میں چھوڑ دیا لیکن اب اس جوڑے کو واپس پنجرے میں لانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لاہور سفاری میں پہلے سے موجود شیر اور ٹائیگر چند گھنٹے کھلی سفاری میں موج مستی اور چہل قدمی کے بعد واپس اپنے پنجروں میں لوٹ آتے ہیں لیکن اس مہمان ٹائیگرز کے جوڑے کو واپس پنجرے میں لانا مشکل بن جاتا ہے ۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔