جعلی ٹائروں کا کاروبار، چیئرمین نیب کا ملزم عاطف زمان کیخلاف انکوائری کا حکم

اسٹاف رپورٹر  اتوار 25 اگست 2019
ڈی جی نیب کراچی بریگیڈیئر فاروق نصر اعوان کو قانون کے مطابق انکوائری کا حکم۔ فوٹو : فائل

ڈی جی نیب کراچی بریگیڈیئر فاروق نصر اعوان کو قانون کے مطابق انکوائری کا حکم۔ فوٹو : فائل

کراچی: جعلی ٹائروں کے کاروبار کے نام پر بڑے پیمانے پر عوام الناس کو لوٹنے والے ملزم عاطف زمان کے خلاف ڈی جی نیب کراچی کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس سمیت میڈیا اور دیگر افراد سے مبینہ طور پر اربوں روپے جعلی ٹائروں کے کاروبار کے نام پر بڑے پیمانے پر عوام الناس کو لوٹنے والے ملزم عاطف زمان کے خلاف ڈی جی نیب کراچی کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

دریں اثنا نیب کو بڑے پیمانے پر عوام الناس سے موصول ہونے والی شکایات اور کراچی پولیس کی طرف سے نیب کو موصول والی درخواست کی روشنی میں چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ٹائروں کے کاروبار کے نام پر بڑے پیمانے پر عوام الناس کو پرکشش منافع دینے کا جھانسہ دے کر فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعے لوٹنے والے گروہ کے مبینہ سرغنہ ملزم عاطف زمان کے خلاف ڈی جی نیب کراچی بریگیڈیئر فاروق نصر اعوان کو قانون کے مطابق انکوائری کا حکم دیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔