پریانکا چوپڑا کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

اسٹاف رپورٹر  اتوار 25 اگست 2019
جنگ کی حمایت پر پریانکا امن کی سفیر کا عہدہ رکھنے کی اہلیت کھو چکی۔ فوٹو: فائل

جنگ کی حمایت پر پریانکا امن کی سفیر کا عہدہ رکھنے کی اہلیت کھو چکی۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا عہدہ واپس نہ لینے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ 

اقوام متحدہ کی جانب سے پریانکا چوپڑاسے امن کی سفیر کا عہدہ واپس نہ لینے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیر اکومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان نفرت اور جنگ کی حمایت کرنے پر پریانکا چوپڑا امن کی سفیر کا عہدہ رکھنے کی اہلیت کھو چکی ہیں۔ مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ پریانکا چوپڑا کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندوں، نفرت انگیز مواد اور جنگی جنون کے حامی لوگوں کو امن کا عہدہ رکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔