حسن علی اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں شعیب ملک کی پرُتکلف دعوت

میاں اصغر سلیمی  اتوار 25 اگست 2019
دعوت میں دونوں اسٹار کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلا کیا اور تصاویر بھی بنائیں، فوٹو: ایکسپریس

دعوت میں دونوں اسٹار کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلا کیا اور تصاویر بھی بنائیں، فوٹو: ایکسپریس

 دبئی: قومی کرکٹر حسن علی کے نکاح کے ساتھ ہی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ممتاز آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی ٹینس اسٹار بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا نے حسن علی اور ان کی نئی نویلی دلہن سامعہ آرزو کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔

دبئی میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دونوں اسٹار کرکٹرز کے علاوہ قریبی دوستوں نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلا کیا اور تصاویر بھی بنائیں۔ شعیب ملک اور حسن علی کے اپنی بیگمات کے ساتھ تصاویر کو ان کے پرستاروں کی طرف سے خوب سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا نکاح کے بعد خوشی میں رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ شعیب ملک کی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شادی کوعالمی شہرت ملی تھی، اب کرکٹر حسن علی کی بھارتی فلائٹ انجینئرسامعہ آرزو کے ساتھ نکاح کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔