ایل او سی جانے کا عزم لیے باکسر عامر خان منگل کو پاکستان پہنچیں گے

زبیر نذیر خان  اتوار 25 اگست 2019
عامر خان لائن آف کنٹرول جاکر متاثرین سے اظہار ہمدردی کریں گے، فوٹو: فائل

عامر خان لائن آف کنٹرول جاکر متاثرین سے اظہار ہمدردی کریں گے، فوٹو: فائل

 کراچی: انٹرنیشنل باکسر عامر خان منگل کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

سابق عالمی چیمپئن لندن سے اسلام آباد آئیں گے،عامر خان اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر جائیں گے اور لائن آف کنٹرول پر جا کر متاثرین سے اظہار ہمدردی کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا  تھا جس میں انہوں نے کشمیر جانے کیلیے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔