بلوچستان کے 7 اضلاع میں انسداد پولیو مہم

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2019
انسداد پولیو مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی فوٹو: فائل

انسداد پولیو مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی فوٹو: فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے 7 اضلاع میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے 7 مختلف اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگیی جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی، اس مہم میں 10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جائے گی۔

مہم میں 4460ٹیمیں حصہ لیں گی جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،انسداد پولیو مہم میں رضاکاروں کی سیکورٹی کے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔