جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکا، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 25 اگست 2019
دھماکا قونصل خانے کے باہر ہوا جہاں لوگ قطار میں کھڑے ہو کر ویزا حاصل کرنے آتے ہیں (فوٹو: فائل)

دھماکا قونصل خانے کے باہر ہوا جہاں لوگ قطار میں کھڑے ہو کر ویزا حاصل کرنے آتے ہیں (فوٹو: فائل)

جلال آباد: افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اتوار کے روز پاکستانی قونصل خانے کے باہر آئی ای ڈی نصب کرکے دھماکا اس مقام پر کیا گیا جہاں  لوگ قطار  میں کھڑے ہوکر ویزا حاصل کرنے کرنے کے لیے آتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی ہیں  تاہم قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جلال آباد میں قونصل خانہ بند کردیا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ پہلے سے ہی تھریٹ لسٹ پر تھا جب کہ قونصلیٹ کی  سیکیورٹی بڑھانے کے لئے متعد بارافغان حکام کوکہا گیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی قونصل خانے کو نشانہ بنایا جاچکا ہے اور سیکورٹی خدشات کی وجہ سے متعدد بار قونصلیٹ کو بند بھی رکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔