- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
- پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا
- کسی کو پاکستان آنے پر اعتراض نہیں، بورڈ کی وضاحت
- چھ ماہ میں کاروں کی درآمدات 66فیصد، چاول برآمدات 10 فیصد کم
- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
- سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا
- ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے
- امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- سمندر میں خفیہ سفر کے لیے پُر تعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 200 سے زائد افراد ہلاک
حیدرآباد میں انٹر پری میڈیکل کے نتائج؛ سندھ میں پست معیار تعلیم کا پول کھل گیا

حیدرآباد میں انٹر پری میڈیکل کے نتائجسندھ میں پست معیار تعلیم کا پول کھل گیا فوٹو: فائل
حیدرآباد: سندھ میں معیار تعلیم نہایت پستی کی جانب گامزن ہے جس کا اندازہ تعلیمی بورڈز کی جانب سے نویں، دسویں، گیارہ اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے جاری کردہ نتائج کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے اتوار کو بارہویں جماعت پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس میں ٹنڈو الٰہیار کے گورنمنٹ ایس ایم کالج کے نتائج نے معیار تعلیم اور طریقہ تدریس پر ہی سوالیہ نشان لگا دیا ہے، تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ گزٹ کے مطابق ایس ایم کالج سے رواں سال 553 طلبا نے پری میڈیکل کے فارم جمع کرائے۔
جس میں سے کوئی بھی امیدوار اے ون گریڈ میں پاس نہیں ہوا۔ صرف 2 امیدوار اے گریڈ، 5 امیدوار بی گریڈ، 40 امیدوار سی گریڈ اور 21 امیدوار ڈی گریڈ میں پاس ہوئے جبکہ 485 امیدوار فیل قرار پائے جس میں سے بھی 357 ایسے امیدوار تھے جو تمام تین یا تین سے زائد پیپرز میں فیل ہوئے، 87 امیدوار ایک یا دو پیپرز میں فیل ہوئے اور41 امیدواروں کے نتائج کا پی کیسز کی وجہ سے روک لیے گیے۔ کالج کے اس شاندار نتائج کو تعلیمی بورڈ کے نتائج گزٹ کے صفحہ نمبر 113 سے لے کر صفحہ نمبر 116 تک تحریر کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔