ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر نریندر مودی سے ملاقات

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2019
ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔دونوں رہنما فرانس میں جاری جی سیون اجلاس میں شرکت کررہے ہیں اور اس موقع پر ان کی ملاقات ہوگی جس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کرچکے ہیں۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے کڑی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔