پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکراگیا، مسافر محفوظ

ویب ڈیسک  پير 26 اگست 2019
طیارے سے پرندہ لینڈنگ کے دوران اترا فوٹو: فائل

طیارے سے پرندہ لینڈنگ کے دوران اترا فوٹو: فائل

 لاہور: لندن سے لاہور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے انجن نمبر ایک سے ایک بار پھر پرندہ ٹکراگیا جس کی وجہ سے جہاز کے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا مگر جہاز کے کپتان نے بڑی مہارت سے طیارے کو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے جہاز بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر ایک کو شدید کو نقصان پہنچا، جہاز کی لینڈنگ کے بعد پرندہ ٹکرانے کی باقاعدہ شکایت جہاز کے پائلٹ نے درج کرادی جب کہ پی ائی اے کے ائیر کرافٹ انجینئرز نے جہاز کا تفصیلی جائزہ اور معائنہ شروع کردیا ہے اسی پرواز کو واپس بھی جانا تھا مگر اس کی روانگی میں 4 سے 6 گھنٹے کی تاخیر ہوگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔