- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 ملزمان کو سزائے موت، 3 کو عمر قید کی سزا
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
- پی ایس ایل 8، شاندار افتتاح کی تیاریاں شروع
- پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا
- کسی کو پاکستان آنے پر اعتراض نہیں، بورڈ کی وضاحت
- چھ ماہ میں کاروں کی درآمدات 66فیصد، چاول برآمدات 10 فیصد کم
- صفائی کا عملہ اور معاشرتی دھتکار
- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
- سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا
- ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے
- امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- سمندر میں خفیہ سفر کے لیے پُر تعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 200 سے زائد افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
بھیڑ چال کی طرح اب گائے چال کی ویڈیو وائرل

انٹرنیٹ پر گائے کی سڑک پر سفید لائن عبور کرنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے (فوٹو: اسکرین گریب)
لندن: ٹویٹر اور فیس بک کے صارفین ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھ کر محظوظ ہورہے ہیں جس میں سڑک عبور کرتے ہوئے گائے کے ایک ریوڑ میں پہلی گائے سڑک پار کرتے ہوئے روڈ پر لگی سفید لکیر کو چھلانگ لگا کر عبور کرتی ہے اور اسی کے ساتھ پیچھے آنے والے تمام گائیں بھی سفید پٹی سے جست بھر کر گزرتی ہیں۔
ہم نے محاوروں میں بھیڑ چال کا نام سنا ہوگا کیونکہ عموماً بھیڑوں میں یہ عام عادت ہوتی ہے کہ ریوڑ کی تمام بھیڑیں دوسروں کی دیکھا دیکھی عمل کرتی ہیں لیکن گائے میں یہ عجیب رویہ کم ہی دیکھا جاتا ہے جو اب ویڈیو میں قید ہوچکا ہے۔ اس ویڈیو میں میکسیکو کی گایوں بڑی تعداد میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو بہت شوق سے دیکھی گئی اور لوگوں نے اس پر تبصرے کرکے اپنی حیرت کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس میں گائیں عجلت میں بھاگ رہی ہیں اور بنا سوچے سمجھے ایک کے بعد ایک کرکے سفید لکیر کو عبور کررہی ہیں۔
اس عمل پر ماہرین نے اپنی اپنی آرا کا اظہار کیا ہے۔ ایک نے کہا کہ شاید گائیں یہاں کسی باڑ سے کرنٹ کھا چکی ہیں اور وہ اسے بھی کوئی خطرہ سمجھ رہی ہیں۔
بعض افراد کے مطابق انسان اور اس چوپائے کے دیکھنے میں فرق ہوتا ہے اور ان کی فیلڈ آف وژن محدود ہوتی ہے، اسی بنا پر وہ محض ایک فرشی لکیر کو کوئی رکاوٹ سمجھ رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔