طورخم بارڈر ہفتہ میں 14 گھنٹے کھلا رکھنے پر سراہتے ہیں، ضیا الحق سرحدی

اسٹاف رپورٹر  منگل 27 اگست 2019
تاجربرادری، ایکسپورٹرزاور امپورٹرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا، صدر فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ۔ فوٹو : فائل

تاجربرادری، ایکسپورٹرزاور امپورٹرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا، صدر فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ۔ فوٹو : فائل

کراچی: فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کے صدر ضیا الحق سرحدی نے طورخم بارڈر کو ہفتے میں 14 گھنٹے کھلا رکھنے اور پورے ہفتے7دن کام کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومتی اقدام پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ضیا الحق سرحدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی حجم نہ ہونے کے برابر ہے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے طورخم بارڈر کو ہفتہ میں14گھنٹے کھلا رکھنے سے نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ تاجربرادری، ایکسپورٹرزاور امپورٹرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

انھوں نے حکومتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی اور درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں، تاجربرادی کو ویزوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ دیگر سہولتوںکی فراہمی سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔