ملیحہ لودھی کی صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپنوزا سے ملاقات،مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2019
بھارت نے کشمیریوں کی تمام آزادی سلب کررکھی ہے، ملیحہ لودھی فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت نے کشمیریوں کی تمام آزادی سلب کررکھی ہے، ملیحہ لودھی فوٹو: سوشل میڈیا

 نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی تمام آزادی سلب کررکھی ہے،بھارت کے غاصبانہ تسلط نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر تاریخی کردار کی ذمہ داری نبھائے، عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے کردار ادا کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔