حمزہ اور نیمل کے ولیمے میں اہم شخصیات کی شرکت

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2019
حمزہ اور نیمل 25 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے فوٹوسوشل میڈیا

حمزہ اور نیمل 25 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے فوٹوسوشل میڈیا

گزشتہ روز اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور کی ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، عاطف اسلم سمیت متعدد افراد نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے۔

رواں ماہ کی 25 تاریخ کو حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور سادہ کی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور گزشتہ روز دونوں کی تقریب ولیمہ منعقد ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، گلوکار عاطف اسلم اوراداکار گوہر رشید سمیت متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

ولیمے کی تقریب میں نیمل خاور سفید، سنہری  اور سلور کام والے عروسی لباس میں نہایت خوبصورت نظر آئیں جب کہ حمزہ علی عباسی نے کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کیاتھا۔

دونوں تقریب کے دوران ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نہایت خوش نظر آئے۔ نیمل خاور تقریب ولیمہ کے لیے روایتی دلہنوں کے برعکس سادے زیورات میں غضب ڈھارہی تھیں۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے ولیمے کی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے بہترین دوست اداکار گوہر رشید سب سے زیادہ خوش نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر حمزہ اورنیمل کی جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاجارہاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔