- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
امریکی رکن پارلیمنٹ الہان عمر بھی کشمیریوں کی آواز بن گئیں

عالمی اداروں کو مقبوضہ وادی تک رسائی دی جائے۔ الہان عمر (فوٹو : فائل)
واشنگٹن: امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں جارحیت کے استعمال کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں پر اپنی ایک ٹویٹ میں بھارتی حکومت سے مواصلاتی نظام، انسانی حقوق کے احترام اور مذہبی آزادی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں کو مقبوضہ وادی کے زمینی حقائق سے مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ وادی کی صورت حال واضح ہوسکے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مودی سرکار کی سفاکیت، مقبوضہ کشمیر میں شہدا کے ’ڈیتھ سرٹیفکیٹ‘ جاری کرنے سے انکار
امریکی رکن پارلیمنٹ نے مزید لکھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کے استعمال سے باز رہے، وادی میں مذہبی آزادی پر پابندی ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارت عالمی اداروں کو خطے تک رسائی کے مواقع مہیا کرے تاکہ صورت حال کا درست جائزہ لیا جاسکے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 23 دنوں سے کرفیو نافذ ہے اور اس دوران صرف نقل وحمل پر ہی پابندی عائد نہیں بلکہ موبائل، نیٹ اور ٹیلی فون سروس بھی معطل ہیں جس کے باعث وادی کا پوری دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔