مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سے خطے کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  منگل 27 اگست 2019
بھارت معاملے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹی کارروائی کرسکتا ہے،وزیر اعظم

بھارت معاملے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹی کارروائی کرسکتا ہے،وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی جس میں  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاک چین باہمی دلچسپی کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین تعلقات خطے کے امن اور استحکام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں ںے کشمیر میں بھارت کی غیر قانونی اور یک طرفہ کارروائیوں کا معاملہ بھی اٹھا دیا اور کہا کہ بھارت تین ہفتوں سے لاکھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، کرفیو اور لاک ڈاؤن سے خطے کے قیام امن کو شدید خطرہ لاحق ہے، بھارت معاملے سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹی کارروائی کرسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔