کراچی کے تین روٹس انٹرنیشنل پروازوں کے لیے بند

ویب ڈیسک  بدھ 28 اگست 2019
وزیراعظم نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری کی اجازت دے دی (فوٹو: انٹرنیٹ)

وزیراعظم نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری کی اجازت دے دی (فوٹو: انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی میں حدود میں تبدیلی کرتے ہوئے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کردیا ہے۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے پر غور کررہےہیں، فواد چوہدری

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ ناٹم کے مطابق تینوں روٹس کے متبادل روٹ بھی دے دیئے گئے ہیں اور تینوں روٹ کی پابندی آج سے 31 اگست تک رہے گی تب تک پروازیں 26 ہزار فٹ کی بلندی کا روٹ استعمال کریں۔

پی آئی اے کے لیے نئے طیارے خریدنے کی اجازت

دریں اثنا وزیراعظم کی زیر صدارت ایوی ایشن ڈویژن کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے جس میں وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے کے لیے نئے طیاروں کی خریداری کی اجازت دے دی۔

وزیراعظم نے پی آئی اے کو سفری سہولت عالمی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے درمیانی گنجائش کے نئے طیارے خریدنے کی اجازت دی جو کہ ڈومیسٹک اور ریجنل روٹس کے لیے ہوں گے اور آئندہ سال پی آئی اے میں 4 نئے طیارے شامل کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔