یو ایس اوپن؛ سرینا نے پرواز سے قبل شراپووا کے پر کتر دیئے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 28 اگست 2019
لگاتار19ویں ہار،مگروزا،کیربر بھی ناکام، مینزمیں فیڈرراورجوکووک کی جیت
فوٹو: فائل

لگاتار19ویں ہار،مگروزا،کیربر بھی ناکام، مینزمیں فیڈرراورجوکووک کی جیت فوٹو: فائل

 نیویارک: یوایس اوپن میں سرینا ولیمز نے پرواز سے قبل ماریا شراپووا کے پرکتر دیے جب کہ روسی اسٹار پہلے رائونڈ میں ناکام ہوگئیں۔

سیزن کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلم میں سرینا ولیمز نے ماریا شراپووا کو 6-1، 6-1 سے شکست دے دی، 24 ویں گرینڈ سلم ٹرافی کیلیے کوشاں سرینا نے پانچ بار کی گرینڈ سلم فاتح روسی حریف کو محض 59 منٹ میں ہرا دیا، انھوں نے شراپووا کو لگا تار 19 ویں مرتبہ شکست دے کر باہمی مقابلوں میں 20-2 سے بہتری حاصل کرلی۔

پہلے مرحلے کے دیگر میچز میں پیٹرا کیوٹوا نے ڈینسا ایلرٹووا کیخلاف کامیابی پائی، بیلینڈا بینسک نے مینڈی مینیلا پر غلبہ پالیا، الیسون ریسکی نے گاربین مگروزا کی چھٹی کردی، جولیا گوریجس نے نٹالی ویکلینسٹووا کو ہرایا، جیلینا اوسٹاپینکو نے الیکسینڈرا کورنیک پر قابو پالیا، الینا سویٹولینا نے وائٹنی اوسیگ کیخلاف کامیابی پائی، صوفیہ کینن نے کوکو وینڈی ویگ کو زیر کیا۔

میڈیسن کیز نے میساکی ڈوئی کو مات دے دی، ایکٹرینا الیگزینڈرووا نے سمانتھا اسٹوسر پرغلبہ حاصل کرلیا، فرنچ پلیئر کرسٹینا میلڈینووک نے سابق عالمی نمبرون اینجلیک کیربر کو ہرایا۔

دوسری جانب مینز سنگلز میں راجر فیڈرر نے بھارتی حریف سمیت نیگال کیخلاف ابتدائی سیٹ ہارنے کے باوجود کامیابی سمیٹ کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن نووک جوکووک نے اسپینش حریف روبرٹو کاربیلیز کو زیر کرلیا، واورنیکا نے جینیک سینیر کو مات دیدی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔