بھارتی حکومت کا دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 28 اگست 2019
اسٹیڈیم سابق وزیر ارون جیٹلی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

اسٹیڈیم سابق وزیر ارون جیٹلی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مودی سرکار نے دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اب اسے حال ہی میں انتقال کرنے والے سابق وزیر ارون جیٹلی کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

ارون جیٹلی1999 سے 2013 کے دوران دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رہے اور اس دوران اس وینیو کی تزئین و آرائش میں اہم کردار ادا کیا۔ 12 ستمبر کو ایک تقریب میں اس کا نام باضابطہ طور پر ارون جیٹلی اسٹیڈیم کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔