لیگی ایم پی اے راحیلہ خادم بجلی چوری کرتے پکڑی گئی

عامر نوید چوہدری  بدھ 28 اگست 2019
اندراج مقدمہ کیلیے استغاثہ تھانہ مغلپورہ میں جمع کروا دیا، ایس ای ایسٹرن سرکل۔ فوٹو: فائل

اندراج مقدمہ کیلیے استغاثہ تھانہ مغلپورہ میں جمع کروا دیا، ایس ای ایسٹرن سرکل۔ فوٹو: فائل

 لاہور: مسلم لیگ ن کی خاتون ایم پی اے بجلی چوری کرتے پکڑی گئی۔

لیسکو ذرائع کے مطابق راحیلہ خادم حسین کی لاریکس کالونی مغلپورہ میں واقع رہائشگاہ پر بوگس میٹر لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر ایسٹرن سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر محمد رشید چوہدری کی نگرانی میں انگوری باغ سب ڈویڑن میں رات گئے کارروائی کی گئی۔

ابتدائی اندازے کے مطابق خاتون رکن اسمبلی نے 5 لاکھ روپے سے زائد کی بجلی چوری کی ہے۔

ایس ای ایسٹرن سرکل محمد رشید چوہدری نے “ایکسپریس” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون رکن اسمبلی کیخلاف اندراج مقدمہ کیلیے استغاثہ تھانہ مغلپورہ میں جمع کروادیا ہے۔ لیسکو چیف کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف بلاامتیا ز آپریشن کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔